مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کی صدر دلما روزیف پر کرپشن اور خورد برد کے الزامات میں سینیٹ نے مواخذے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کر لی ہے جس کے بعد لاطینی امریکی ریاست کی صدر 6 ماہ کے لئے معطل ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق برازیل کی سینیٹ نے گھنٹوں کی بحث کے بعد صدر دلما روزیف کے خلاف مواخذے کی تحریک کثرت رائے سے منطور کر لی ہے، مواخذے کی تحریک 22 کے مقابلے میں 55 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ سینیٹ سے مواخذے کی تحریک منظور ہونے کے بعد صدر دلما روزیف 180 روز کے لئے معطل ہو گئی ہیں اور اس دوران ان پر عائد الزامات کی مکمل تحقیقات تک ملک کی باگ ڈور نائب صدر مائیکل ٹیمر کے پاس رہے گی۔ مواخذے کی تحریک منظور ہونے کے بعد برازیل میں 13 برس بعد بائیں بازو کی ورکرز پارٹی کی حکومت ختم ہو گئی ہے۔
برازیل کی صدر دلما روزیف پر کرپشن اور خورد برد کے الزامات میں سینیٹ نے مواخذے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کر لی ہے جس کے بعد لاطینی امریکی ریاست کی صدر 6 ماہ کے لئے معطل ہو گئی ہیں۔
News ID 1863945
آپ کا تبصرہ